• news

اسرائیلی مظالم کی حمایت پر جوبائیڈن کی مقبولیت میں40 فیصد کمی ‘ کم ترین سطح پر آگئی

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) غزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت میں کمی آگئی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے غزہ جنگ پر جوبائیڈن کے طرز عمل کو 70 فیصد ووٹرز نے مسترد کردیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ڈیموکریٹک ووٹرز میں صدر جوبائیڈن کی مقبولیت میں 40 فیصد کمی آئی۔ صدر بائیڈن کی مقبولیت ان کے عہد صدارت کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سروے میں 18 سے 34 سال کے لوگوں نے حصہ لیا۔ امریکیوں کی اکثریت نے اسرائیلی حملوں کو حد سے متجاوز قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن