آئی ایم ایف قسط کا کےس دسمبر میں منظوری کیلئے پیش ہونے کا امکان
اسلام آباد (عترت جعفری) 700 ملین ڈالر کی قسط کے اجرا کے لیے ائی ایم ایف کے بورڈ کے سامنے پاکستان کا کےس دسمبر کے دوسرے ہفتے میں منظوری کے لیے پیش ہونے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا ہے آئی ایم ایف کے مشن کے سربراہ سے کہا گےا ہے وہ اپنی رپورٹ جلد دےں تاکہ بورڈ ممبران کے درمیان اس کی سرکولیشن کے 14 ضروری ایام دسمبر کے دوسرے ہفتے تک مکمل ہو جا ئےں ، اسلام اباد میں موجود ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کا کیس دوسرے ہفتے میں اور 13 دسمبر سے قبل کسی بھی وقت منظوری کے لیے پیش ہو سکتا ہے، اور یہ قرض کی منظوری ہو جائےگی، ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا اس امکان پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مزید تین سال کے پروگرام کے لیے بات چیت کو شروع کیا جائے، تا ہم اس کی حدود اور اس کی شرائط کا تعین آئندہ کی منتخب حکومت پر چھوڑ دیا جائے، اقتصادی ماہرین کے درمیان اس بات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک اور پروگرام لینا پڑے گا، کیونکہ اس کی فائنانسنگ کی ضروریات آئی ایم ایف کے پروگرام کے اندر رہتے ہوئے آسانی سے پوری ہو سکتی ہیں،ذرائع کا ےہ کہنا تھا کہ اس دوارن پاکستان اپنی رےونےو کی کولےکشن کو بہتر کرنے کے لئے کام شروع کر رہا ہے ،اس ضمن مےں محکمہ کسٹمز میں ممبر اپریزمنٹ کی نئی سیٹ تخلیق کی جائے گی، ٹیکس سسٹم میں ود ہولڈنگ ٹیکس کا نیا ریجیم متعارف کرایا جائے گا، اور نئی اصلاحات کے تحت ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں نئے سیکٹرز کو شامل کیاجائے گا، جبکہ بڑے صنعتی شعبوں میں الیکٹرانک انوئسنگ سسٹم لایا جائےگا۔