ہائیکورٹ‘ منی لانڈرنگ کیس میں راسخ زارا‘ تحریم الٰہی کی ضمانت منسوخ کرانے کی درخواست پر سماعت ملتوی
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ کیس میں راسخ الٰہی ،زارا الٰہی اور تحریم الٰہی کی عبوری ضمانتوں کو منسوخ کروانے کی درخواست پر سماعت11 دسمبر تک ملتوی کر دی،ایف آئی اے نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، راسخ الٰہی و دیگران کے وکیل عامر سعید راں نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانت منظورکا فیصلہ سنایا ، عدالت ٹرائل کورٹ کے فیصلے کوکا لعدم قرار دے۔