وقت ختم‘ ن لیگ کو ٹکٹوں کے لئے 40 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کا وقت ختم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ٹکٹوں کے لئے 40 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پارلیمانی پارٹی بورڈ ٹکٹس کے لئے موصول درخواستوں کی سکروٹنی کرے گا۔ پارلیمانی بورڈ پارٹی قائد نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی مشاورت سے امیدواروں کو حتمی شکل دےگا۔ یاد رہے مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹوں کے حصول کے لئے 20 نومبر تک تاریخ میں توسیع دی گئی تھی۔