شاہیرہ شاہد وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) انفارمیشن گروپ کی بی ایس 22 کی افسر شاہیرہ شاہد کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔پیر کو کابینہ سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق انفارمیشن گروپ کی بی ایس 22 کی افسر شاہیرہ شاہد کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات ڈویڑن تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ احکامات فوری اور تاحکم ثانی لاگو ہوں گے۔