• news

ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مقدم‘ جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ درست نہیں: اشتر اوصاف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹرائل کورٹ کی صوابدید ہے کہ مقدمہ کہاں چلے گا۔ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مقدم ہے‘ جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ درست نہیں ہے۔ ہر ایک کو آزاد اور منصفانہ ٹرائل کا حق حاصل ہے۔ پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ سائفر کیس کا فیصلہ انصاف کی فتح ہے۔

ای پیپر-دی نیشن