مستحکم حکومت بنانے کیلئے سیاسی جدوجہد کریں گے: شہباز شریف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستحکم حکومت بنانے کے لئے سیاسی جدوجہد کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ آمد پر سابق وزیراعظم شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کی اس دوران نمائندہ نے سوال کیا کہ کیا آج فیصلہ ہو جائے گا اس پر شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اچھا ہو۔ صحافی نے سوال کیا کہ بادی النظر میں لگ رہا ہے لولی لنگڑی حکومت ملے گی اس پر شہبازشریف نے کہا کہ انشاء اللہ کوشش کریں گے اور سیاسی جدوجہد کریں گے تاکہ مستحکم حکومت بنا سکیں۔