• news

ڈالر 25 پیسے سستا‘ سونا 500 روپے تولہ مہنگا ہو گیا

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹربنک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو بھی روپے کے مقابلے ڈالرکی قیمت کم ہو گئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق منگل کو انٹربنک میں ڈالر 18پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قدر285.97روپے سے گھٹ کر285.79روپے ہو گئی۔ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں25پیسے کی کمی سے ڈالرکی قدر287.50روپے سے گھٹ کر287.25روپے پر آ گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 314روپے پر برقرار رہی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قدر 2روپے کی تیزی سے358روپے سے بڑھ کر360 روپے ہوگئی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 20پیسے کی کمی سے76.60روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 20پیسے گھٹ کر78.60 روپے رہ گئی۔ دوسری طرف آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 2لاکھ 15ہزار 600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 428روپے بڑھ کر 1لاکھ 84ہزار 842روپے ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن