• news

چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست الیکشن کمشن 28 نومبر کو سماعت کرے گا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت 28 نومبر کو کرے گا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمشن کیس کی سماعت 23 نومبر کو ہو گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس میں سماعت پر جوابدہ کی جانب سے جواب جمع کرایا جائے گا۔ الیکشن کمشن نے توہین الیکشن کمشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چودھری کو ذاتی حثیت میں طلب کیا ہے۔ تینوں کے خلاف فرد جرم عائد کی جائے گی۔ فواد چودھری اور چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن