• news

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مثال نہیں ملتی، کشمیریوں کی زندگیوں کو جہنم بنادیا: حریت کانفرنس

 سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی ظالمانہ کارروائیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نہتے کشمیریوں کی زندگیوںکو جہنم بنادیا ہے جہاں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے ، ای ڈی اور ایس آئی اے کو کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے کیلئے ایک ہتھیارکے طورپر استعمال کیاجارہا ہے ۔ حریت ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی جاری کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوںسے زندہ رہنے سمیت سمیت ہر حق ان سے چھین لیا ہے اور اس کی کٹھ پتلی ہندوتوا حکومت مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہے ۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے قدرتی ماحول کے تحفظ میں مودی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی اہمیت کی حامل سات قدرتی جھیلیں خطرات کا شکار ہیں جبکہ انچار جھیل تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ہے۔ ان میں ہوکرسر، وولر جھیل، شالہ بگ اور ہائیگام، لداخ میں تسو موری اور تسو کار اور جموں میں سرینگر-مانسر جھیل شامل ہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سڑک کے مختلف حادثات میں 2بچیوں سمیت 5افراد ہلاک ہو گئے۔جموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر لکھن پور کے مقام پر ایک ٹرک کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں 40سالہ سرجیت کماراور اس کی 11سالہ بیٹی سونالی ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق دونوں باپ بیٹی پٹھانکوٹ سے اپنے گاﺅں واپس آ رہے تھے جب ان کی موٹر سائیکل کو جموں جانے والے ایک ٹرک نے ٹکرماردی ۔ ایک اور حادثے میں ہائی وے پر صادق چیک کے قریب ایک خاتون سنتوش اور اس کی 7سالہ پوتی سمیراموٹر سائیکل کی ٹکر سے ہلاک ہو گئی ۔حادثے میں سمیرا موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کی دادی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ادھر ادھمپور میں سرینگر جموں ہائی وے پر ٹکری کے علاقے گرنائی میں دو کاروں کے درمیان تصادم میں ایک خاتون ہلاک اور 7افراد زخمی ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن