• news

امن میں حقیقت پسندانہ تربیت جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے: آرمی چیف

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے امن میں حقیقت پسندانہ تربیت جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز سٹرائیک کور کا دورہ کیا اور مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر منگلا کور نے ان کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ تربیتی مشق کا مقصد جارحانہ آپریشنل تصورات کی توثیق کرنا تھا۔ آرمی چیف نے جدید ترین وی ٹی-4 ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی پیچیدہ مشقوں کے متاثر کن مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔ جنرل عاصم منیر نے تربیتی مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن