• news

سموگ سے بچاو¿ کیلئے سکولوں کالجوں کے اوقات کو تبدیل کیا جائے: ڈاکٹر مسعود شیخ

 لاہور(نیوز رپورٹر)جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر مسعود شیخ نے سموگ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کے مضر اثرات سے بچاو¿  کیلئے ضروری ہے کہ علی صبح اور رات کے پچھلی پہر باہر نکلتے ہوئے فیس ماسک کا استعمال کیا جائے۔  حکومت کو چاہیے کہ سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں کا ٹائم صبح 9 سے 10 بجے کریں اور اکیڈمیوں کو بھی پابند کیا جائے۔ گھروں اور دفاتر میں ایئر پیوریفائر کا استعمال کرنے سے سموگ میں موجود ذرات میں کمی آتی ہے۔ڈاکٹر شہباز نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے دوران بلڈنگ کے سامنے  پردہ ڈالنا ضروری ہے تاکہ مٹی کے ذرات سموگ میں اضافہ کا باعث نہ بنیں۔ ڈاکٹر غلام فرید نے کہا کہ شہر میں چلنے والے چنگ چی رکشوں پر بھی اس موسم میں پابندی عائید کی جائے۔ڈاکٹر منیر غوری نے کہا کہ  ہفتے میں تین روز 1500 سی سی سے بھاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگادی جائے یہ  بھی سموگ میں اضافہ کا باعث بن رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن