عام انتخابات میں عوام نظام کی تبدیلی کیلئے ترازو کو ووٹ دیں،ضیاءالدین
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ 8 فروری عام انتخابات میں عوام نظام کی تبدیلی کیلئے ترازو کو ووٹ دیں۔ملک کے نظام کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کا واحد حل دیانتدار قیادت اور اسلامی نظام ہے۔ جنرل الیکشن میں بھر پور تیاری کیساتھ حصہ لیں گے اور عوام کو نظام کی تبدیلی کیلئے منظم کریں گے۔ صوبائی دارالحکومت شہر لاہور کی عوام نے تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کو اقتدار سونپ کر دیکھا لیا ہے شہرکے مسائل کم ہونے کی بجائے ان میں کئی گنااضافہ ہوگیا ہے۔ لاہور کے قومی و صوبائی امیدواران کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کیلئے عوام کی آواز بن کر جدوجہد کریں گے۔