بھارت نے کرکٹ ورلڈ کپ 2027ءمیں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)شکست خوردہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2027 ءمیں ہونے والے ورلڈ کپ میں ابھی سے رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت 2027ءمیں کرکٹ ورلڈ کپ کا فارمیٹ تبدیل کرانے پر بضد ہو گیا اور ورلڈ کپ 14 کے بجائے 10 ٹیموں کا کرانا چاہتا ہے جس کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر دباو¿ ڈال رہا ہے۔ آئی سی سی تاحال بھارتی مطالبے پر راضی نہیں کیونکہ 2 سال قبل 2027ءمیں 14 ٹیموں کا ورلڈ کپ کنفرم کیا جا چکا ہے اور ٹورنامنٹ فارمیٹ کی بنیاد پر نشریاتی حقوق بھی فروخت کر دیئے گئے ہیں۔2027ءکا مینز ون ڈے ورلڈ کپ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائےگا، ایونٹ میں 14 ٹیموں کے درمیان 54 مقابلے ہوں گے جبکہ بھارت اس ورلڈ کپ کو 10 ٹیموںکیساتھ کرانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے، بی سی سی آئی معاملہ آئندہ آئی سی سی اجلاسوں کے دوران اٹھائے گا۔