• news

آئی سی سی نے سری لنکا سے انڈر 19ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا سے انڈر 19 ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی، جنوبی افریقہ جنوری میں شیڈول ایونٹ کی میزبانی کرےگا۔اس بات کا اعلان آئی سی سی نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کے بعد کیا۔ترجمان آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم پر پابندی ختم کردی ہے، اب لنکن ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں شرکت کرتی رہے گی تاہم فنڈز کی نگرانی آئی سی سی خود کرے گا۔آئی سی سی نے ویمنز میچ آفیشلز کی فیس مردوں کے برابر کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے، جنوری سے ویمنز مقابلوں میں ایک نیوٹرل امپائر کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں آزمائشی بنیادوں پر سٹاپ کلاک متعارف کرانے پر اتفاق کیا۔ گھڑی کا استعمال اوورز کے درمیان لگنے والے وقت کو منظم کرنے کیلئے کیا جائےگا۔اگر باو¿لنگ ٹیم پچھلا اوور مکمل ہونے کے 60 سیکنڈ کے اندر اگلا اوور کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتی ہے تو تیسری بار اننگز میں 5 رنز کا جرمانہ عائد کیا جائےگا۔

ای پیپر-دی نیشن