• news

برآمدات بڑھانے کیلئے ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز تشکیل

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) نگران حکومت نے ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز تشکیل دے دیں۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل کے شعبوں کے لئے ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز تشکیل دی گئی ہیں جب کہ وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کو ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسٹائل ایڈوائزی کونسل کے لئے مصدق ذوالقرنین، فواد انور، شاہد صورتی، میاں احسن، یعقوب احمد، عامر فیاض اور شاہد عبداللہ کو ارکان مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ نان ٹیکسٹائل ایڈوائزری کونسل کے ارکان میں شہزاد ملک ، وحید احمد ، خلیل ستار، ذوالفقار ملک، سلمان حنیف عدنان ہیرانی اور زبیر طفیل شامل ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکرٹری تجارت، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور صوبائی چیف سیکرٹریز دونوں ایڈوائزری کونسلز کے ارکان ہوں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن