• news

قزاقستان کے ساتھ‘ ریاستی میڈیا اداروں میں تعاون کا فروغ ناگزیر: مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے پاکستان اور قزاقستان کے درمیان عوامی سطح پر روابط، ثقافتی وفود کے تبادلوں اور ریاستی میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی میڈیا دونوں اطراف اطلاعات تک رسائی کا اہم ذریعہ ہے۔ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کے ساتھ گہرے، تاریخی اور ثقافتی روابط قائم رکھے ہوئے ہے۔ یہ بات انہوں نے قزاقستان کے سفیر یرژان کسٹافن کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، میڈیا کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے، عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے اور علاقائی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

ای پیپر-دی نیشن