• news

نگران وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کانفرنس کوپ28 سے متعلق ویب سائٹ کا افتتاح کردیا

اسلام آباد (خبر نگار) نگران وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ احمد عرفان اسلم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں عالمی کانفرنس کوپ28 سے متعلق ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا۔ یہ ویب سائٹ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) نے تیار کی ہے جس پر کوپ28 کے ایونٹس کو لائیو سٹریم کیا جائے گا۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے زیر اہتمام پری کوپ۔ 28 تقریب میں ویب سائٹ کا افتتاح کیا گیا۔ نگران وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ احمد عرفان اسلم، متحدہ عرب امارات کے سفیر اور دیگر اعلی حکام نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر نے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلہ کو تسلیم کرتے ہوئے ان سے نمٹنے کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، آج کی تقریب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن