• news

چیئرمین پی ٹی آئی کے اوپن ٹرائل میں انصاف ہوتا نظر نہیں آ رہا: لطیف کھوسہ 

اسلام آباد (وقائع نگار) ایڈووکیٹ سردار لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس سے متعلق سوال پر کہاکہ ہم تو پہلے سے ہی جیل ٹرائل کے خلاف تھے۔ زبردستی کسی کو سزا کریں آئین اور قانون میں اس کی اجازت نہیں ہے۔ عدالت عالیہ کے ڈویژن بنچ نے جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا۔ اب نئے سرے سے اوپن ٹرائل ہوگا۔ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے مگر انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، توقع کرتا ہوں اوپن کورٹس انصاف کے تقاضے پورے کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن