وزارت داخلہ نے آئی جی، ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کیلئے اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارت داخلہ نے الیکشن کمشن کے احکامات کے مطابق آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا، خط میں الیکشن کمشن کے احکامات کا حوالہ دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے سفارش کی ہے کہ کسی تاخیر کے بغیر الیکشن کمشن کی ہدایت پر عملدرآمد کیا جائے۔