پی آرٹی سی پنشنرز کا واجبات کی عدم ادائیگی پر مظاہرہ
لاہور (کامرس رپورٹر ) پی آرٹی سی پنشنرز کا سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق ڈبل پنشن کی ادائیگی اور ماہانہ پنشن وتنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے خلاف ٹرا نسپورٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ جس میں پنشنرز بیواؤں اور یتیم بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی مظاہرین نے اپنے نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔جس کے نتیجہ میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈائریکٹر فنانس کے ہمراہ دھرنا میںآکر پنشنرزکی قیادت سراج الدین ثاقب، جان محمد کاشف، احسان چودھری، میاں لطیف سے مذاکرت کئے اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ رواں ماہ کی پنشن کی ادائیگی کل 23 نومبر سے شروع ہو جائیگی اور آئندہ ہر ماہ کی پنشن کی ادا ئیگی مہینے کی 4 تاریخ تک ہو جایا کرے گی جبکہ پنشنرز کو ہر ماہ بائیو میٹرک کرانے کی کو فت سے بھی نجات دلائی جائیگی اور 6 ماہ میں ایک مرتبہ ہی بائیو میٹرک کرانا ہوگا۔