• news

پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ 

لاہور( این این آئی)پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 29.96فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے دوران 2,767,606ملین روپے کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 2,129,652ملین روپے کی برآمدات کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023کے دوران برآمد کیے جانے والی اہم اجناس میں نٹ ویئر 104,025ملین روپے، ریڈی میڈ گارمنٹس 76,920 ملین روپے، بیڈ ویئر 68,298ملین روپے، چاول 66,558ملین روپے، سوتی کپڑے47,758ملین روپے ، تیلدار بیج، گری دار میوہ جات اور دانا 33,897ملین روپے، تولیے 26,312ملین روپے، سوتی دھاگہ 25,838ملین روپے، چاول باسمتی 18,783ملین روپے اور تولیے اور تولیے کے علاوہ تیار کردہ اشیا 17,980 ملین روپے کی برآمد کی گئی۔دوسری جانب اکتوبر 2023کے دوران درآمد کی جانے والی اہم اشیا ءمیں پیٹرولیم مصنوعات 181,138ملین روپے، خام پیٹرولیم151,331ملین روپے، قدرتی گیس، مائع 78,020ملین روپے، الیکٹرک مشینری اور آلات 73,778ملین روپے، پلاسٹک مواد 57,994ملین روپے، پام آئل 57,674ملین روپے، آئرن اینڈ اسٹیل 51,121ملین روپے، موبائل فونز 46,523ملین روپے، گندم 33,815ملین روپے اور کھاد 31,994 ملین روپے کی درآمد کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن