• news

فیصل آباد: سموگ کا سبب بننے والے انڈسٹریل یونٹس، بھٹوں کو جرمانے

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) محکمہ ماحولیات نے سموگ کا سبب بننے پر تین انڈسٹریل یونٹس کے بوائلر سیل اور مالکان و آپریٹر کو تین لاکھ روپے جرمانہ کیا ۔ محکمہ کی ٹیموں نے دو بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے پر دو لاکھ روپے جرمانہ کیا۔اسی طرح شاہرات پر 45 وہیکلز کی چیکنگ کے دوران 9 گاڑیوں کے چالان اور 18 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن