• news

امریکہ، جنگی طیارہ رن وے سے اتر کر قریبی جزیرے میں جا گرا ، 9 افراد زخمی

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی ریاست ہوائی کے فوجی اڈے پر جنگی طیارہ رن وے سے اتر کر قریبی جزیرے میں جا گرا جس سے 9 افراد زخمی ہو گئے ۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ہولونونو محکمہ فائر بریگیڈ کے ترجمان میلکم کے۔ میڈرانو نےبیان میں کہا کہ ہمیں مقامی وقت کے مطابق دن 2 بجے فوجی طیارے کے کینیہو جزیرے میں گرنے کی اطلاع مِلی ۔فوجی حکام نے کہا کہ پی۔8 اے جنگی طیارے کی رن وے سے اترنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ اطلاع کے مطابق نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے حد نگاہ محدود ہو گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن