کتے اور بلیاں پالنا دماغی صلاحیتوں کے لیے بہترین قرار
میری لینڈ (نیٹ نیوز) ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بلی یا کتے پالنے سے عمر بڑھنے کے ساتھ دماغی کارکردگی میں کمی کی شرح سست ہو سکتی ہے۔ امریکا کی یونیورسٹی آف میری لینڈ کے محققین نے 51 سے 101 برس کی عمر کے 637 افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا۔ کل شرکاءکی 11 فی صد تعداد کے پاس پالتو بلی جبکہ 13 فی صد کے پاس پالتو کتے موجود تھے۔