• news

5 کم ترقی یافتہ اضلاع میں ڈاکٹروں کی پوسٹ گریجویشن شروع : ڈاکٹر جمال ناصر

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی پوسٹ گریجویٹ کلاسزشروع کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے تعاون سے صوبے کے پانچ اضلاع اٹک، میانوالی، بھکر، منڈی بہاو¿الدین اور جھنگ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی پوسٹ گریجویشن شروع کی جا رہی ہے۔اس اقدام سے پسماندہ اضلاع میں لوگوں کو سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی خدمات میسرآ سکیں گی۔محکمہ صحت پنجاب نے ہماٹالوجی کو پتھالوجی کا حصہ بنا دیا ہے۔سنٹرل انڈکشن پالیسی کے تحت کلینیکل ہماٹالوجی میں پوسٹ گریجوایشن شروع کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن