بجلی کے مہنگے ترین منصوبوں کے معاہدے کرنےوالے ملک دشمن ہیں :اختر ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی تباہی کی منصوبہ بندی امریکہ اسرائیل اور بھارت کی ہے جبکہ اس پر عملدرآمد کیلئے صف بندی پاکستان کے کرپٹ سابق حکمرانوں کی ہے جنہوں نے 75سال سے باری باری ملکی معیشت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور اپنی اپنی اولادیں اور جائیدادیں بیرون ممالک میں سیٹ کی جبکہ عوام کے حصے میں بجلی پٹرول چینی سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ آیا اختر ڈار نے کہا کہ بجلی کے مہنگے ترین منصوبوں کے معاہدے کرنےوالے اور چینی پر سبسڈی کھانے والے پھر مہنگی امپورٹ کرنےوالے دراصل ملک دشمن ہے ۔