• news

مذاکرات کامیاب، جامعہ المصطفیٰ ، جامع مسجد انوار مدینہ ڈی سیل ، گرفتار علماءرہا

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ اور چکوال کی ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، کشیدگی ختم، انتظامیہ نے جامعہ المصطفیٰ اور جامع مسجد انوار مدینہ کو ڈی سیل اور گرفتار علماءکو رہا کردیا۔وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان نے مسجد اور جامعہ کو ڈی سیل کرنے اور بے گناہ علماءکی رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور ضلعی انتظامیہ، پولیس، صاحبزادہ پیر معاذ المصطفیٰ قادری،مولانا مجاہد عبدالرسول خان،سید احسان گیلانی،امن کمیٹی کے صدر مفتی عبدالحلیم نقشبندی ودیگر کے جراتمندانہ کردار کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن