• news

بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ مرے کو مارنے کے مترادف:ضیاءالدین انصا ری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصا ری نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کی تیاری کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ مرے کو مارنے کے مترادف ہے۔حکمرانوں کو عوام کے دکھ درد اور مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ حکومت آئی ایم ایف کی ایما پر مزید بجلی مہنگی کرنے سے باز رہے۔ بجلی کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ سے 40ارب کا اضافی بوجھ صارفین کامعاشی قتل ہو گا۔ پہلے ہی بجلی، گیس،پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن