• news

ن لیگ تمام صوبوں سمیت وفاق میں حکومت بھی بنائےگی: ملک رشید احمد

الہ آباد/ٹھینگ موڈ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ میاں نواز شریف کی قیادت میں کراچی سے خیبر تک بھاری اکثریت سے جیت کر صوبوں سمیت وفاق میں حکومت بنائے گی پی پی 180 میرا سابق حلقہ ہے مجھے کسی سیاسی نمائندے سے ڈیکٹشن اور این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہے الیکشن میں میرا بیٹا ملک مظہر رشید خان صوبائی امیدوار ہوں گے جس نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے میں اور سابق ممبران صوبائی اسمبلی سابق مشیر دفاع ملک محمد احمد خان ،ملک احمد سعید خان اور ملک اعجاز خان انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خان نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر رانا اسلم خان،حکیم عبد الحفیظ بھٹی ،سردار فاروق اکبر مرالی،سید عبد الرحمن شاہ ،سردار شوکت علی گجر ودیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن