قصور: تین روز میں 200 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے
قصور (نمائندہ نوائے وقت) پولیس کا ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن جاری، گزشتہ تین روز میں 200 کم ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج ، 153 چالان، 36 بغیر لائسنس کےخلاف مقدمات درج جبکہ 129 کے چالان کیے گئے۔ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے کہاکہ کم عمر ڈرائیور اپنی زندگی کیساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیوں کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کا مستقبل تباہ نہ کریں۔