ڈاکٹر نیئر عالم نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 قصور کا چارج سنبھال لیا
قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈاکٹر نئیر عالم نے بطور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 قصور کا چارج سنبھال لیا۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل سٹیشن ریسکیو 1122 قصور پر تقریب کا انعقاد ہوا جہاں پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم کا پرتپاک استقبال کیا گیا بعدازاں سابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود نے ریسکیو قصور کا چارج ڈاکٹر نئیر عالم کے حوالے کر دیا۔