مراکشی فٹبالر یاسین بونو نے اسرائیلی حملے میں زخمی مداح کو سرپرائز کال کرکے خواہش پوری کردی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )مراکشی سٹار گول کیپر یاسین بونو نے غزہ کے فٹبالر مداح کی بڑی خواہش پوری کردی۔ مراکشی فٹبالر یاسین بون نے اسرائیلی حملے میں ٹانگ کھونے والے آصف ابو مہددی کو سرپرائز کال کی۔یاسین بونو نے غزہ کے گیارہ سالہ فٹبالر سے خیریت دریافت کی۔کم عمر مداح پہلے تو حیران ہوئے پھر خوشی سے رو پڑے اور کہنے لگے کہ میرا خواب پورا ہوگیا ہے۔