• news

پاکستان ‘ نیدرلینڈز کی اگلے  سال ہونیوالی ٹی ٹونٹی سیریز ملتوی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان اگلے سال ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز ملتوی ہوگئی۔ سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر ملتوی کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے اگلے سال مئی میں نیدرلینڈز کا دورہ کرتے ہوئے3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی تھی۔تاہم ہائی پرفارمنس منیجر نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ رونالڈ لیفبریو کا کہناہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے شیڈول،کھلاڑیوں کے ورک لوڈ پر سیریز ملتوی کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن