بشریٰ بی بی کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست واپس لے لیے جانے پر خارج کر دی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل سردار لطیف کھوسہ کے معاون وکیل غلام مرتضی ملک عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ مجھے درخواست واپس لینے کی ہدایات ہیں ،عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔