• news

سکھ رہنما قتل سازش، بھارت پر واضح کر دیا ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہئے: امریکہ

واشنگٹن (این این آئی) ترجمان امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل جان کربی نے کہا ہے کہ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی قیادت کے ساتھ اس مسئلہ کو اٹھایا ہے۔ بھارت معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں اس بارے میں کچھ کہے گا۔ جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پر واضح کردیا ہے کہ ذمہ داران کا احتساب ہونا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن