منصوبوں کی تکمیل، کمشنر کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ کیلئے 104 دورے
لاہور(خبرنگار) کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ابھی تک کل 104 دورے کیے ہیں۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈ ی اے نے سمن آباد انڈرپاس منصوبے کے 27، لاہور برج توسیعی منصوبے کے 10 دورے کیے۔ بیدیاں انڈرپاس کے 13 جبکہ شاہدرہ فلائی اوورز منصوبے کے 13 دورے کیے۔اکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کے 17، کیولری انڈرپاس کے 13 دورے کیے۔گھوڑا چوک فلائی اوور کے 5 اورکنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کے ابھی تک 5 دورے کیے ہیں۔۔دریں اثناءکمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے جوہر ٹاو¿ن اور ملحقہ سکیموں میں 23سے زائد غیرقانونی تعمیرات ،کمرشل املاک کو مسمار و سربمہر کردیا۔