ناقص ادویات بنانے والی کمپنیاں فارما انڈسٹری کیلئے بدنامی کا باعث :ڈاکٹر جمال ناصر
لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ ناقص ادویات بنانے والی کمپنیاں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی فارما انڈسٹری کیلئے بدنامی کا باعث بنتی ہیں۔ کسی دوا پر پابندی لگنے سے پاکستان کی دیگر مصنوعات کی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے۔ ایسی کمپنیوں کے معاملے میں زیرو ٹالرنس سے کام لیا جائے گا۔پنجاب میں کام کرنے والی فارماسیوٹیکل کمپنیاں دوائیاں بنانے کیلئے بین الاقوامی معیار کی پابندی کریں۔ ادویات کی تیاری کے دوران کوالٹی سٹینڈرڈ اور سیفٹی پروٹوکول کی سختی سے پابندی کی جائے۔