گھر سے 33سالہ شخص کی گلے میں پھندالگی نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار) باٹا پور کے علاقے بسین گاو¿ں میں گھر سے33 سالہ ادریس کی گلے میں رسی سے پھندا لگی نعش برآمد ہوئی ہے۔متوفی ادریس چار بچوں کا باپ تھا۔متوفی کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ ا دریس کو اس کی بیوی نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیاہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔