مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں:سی سی پی او
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر َصدارت کیپٹل سٹی پولیس آفس لاہور کے تمام ونگز کے افسران و ملازمین کا اردل روم منعقد ہوا۔رواں سال پولیس ملازمین کی 4183 اپیلوں پر شنوائی ہوئی۔ 4010 اپیلوں پر وارننگ جاری کی‘ 173 اپیلیں مسترد جبکہ 360 پولیس ملازمین کو بحال کیاگیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا اختیارات سے تجاوز، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔