• news

سٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار

 کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ نے گزشتہ روزبلندی کی نئی حد کو چھو لیا۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 100انڈیکس 58800پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہواجس کی وجہ سے انڈیکس 700پوائنٹس بڑھ گیا ،کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں86ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم85کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ57.76فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن