• news

پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر ایس ایس پی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کو گھر بحفاظت نہ پہچانے کے خلاف درخواست پر ایس ایس پی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس سلطان تنویر نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے 18 دسمبر کو ایس ایس پی اسلام آباد کو پیش ہونے یا پھر بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے توہین عدالت کرنے پر وضاحت مانگ لی۔ عدالت نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر ایس ایس پی اسلام آباد کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔ پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے پرویز الہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن