• news

نگران حکومتیں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کریں:الیکشن کمشن

 اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے کہا ہے نگراں حکومتیں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کےلئے یکساں مواقع فراہم کریں۔ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دیئے جانے کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمشن نے وزیراعظم اور چیف سیکریٹریز کو ہنگامی مراسلہ ارسال کیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے شکایت کی ہے ان کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جارہی اور وہ ووٹر اور سپورٹرز کےساتھ انتخابی مہم نہیں چلا پارہی۔الیکشن کمشن نے کہا ہے نگراں حکومتیں آئین کے تحت پابند ہیں کسی تفریق کے بغیر سب کو یکساں مواقع فراہم کریں۔ الیکشن کمشن کا خط چیف سیکرٹری کے ذریعے نگراں سندھ حکومت کو موصول ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن