• news

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس واپس لینے کی بنیادپر خارج

اسلام آباد (وقائع نگار) چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دوران عدت نکاح کا کیس واپس لے لیاگیا اور عدالت نے مدعی کی کیس واپس لینے کی درخواست منظور کر لی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے اور شکایت کنندہ محمد حنیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے مدعی مقدمہ کی کیس واپس لینے کی درخواست منظور کر لی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح سے متعلق کیس 28 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر تھا‘ تاہم درخواست گزار محمد حنیف نے کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔ درخواست کی منظوری کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے اسلام آباد کچہری پہنچ کر اپنا بیان حلفی ریکارڈ کروایا تھا۔ درخواست گزار نے کہا کہ تکنیکی بنیاد پر کیس واپس لینا چاہتا ہوں جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن