• news
  • image

بیرسٹر امجد ملک مسلم لیگ ن اوورسیز کمیٹی کے کنوینر مقرر

پیرس صاحبزادہ عتیق الر حمن 

مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر عہدیداران کے وفد کی بیرسٹر امجد ملک سے برطانیہ کے شہر راچڈیل میں ملاقات ہوئی۔چئیرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر ، سینئر نائب صدر سردار ظہور اقبال اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابقہ کوآرڈینیٹر چوہدری نعیم اختر کا بیرسٹر امجد ملک نے اپنے آفس میں پر تپاک استقبال کیا۔ 
اس ملاقات میں مسلم لیگ ن فرانس اور یورپ کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ چئیرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر نے مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کو سراہا اور کہا کہ اسی طرح پاکستان میں بھی مسلم لیگ کی تنظیم سازی کی ضرورت ہے۔راجہ علی اصغر نے کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف اپنے ساتھیوں کی صلاحیتوں اور خوبیوں کو پہچانتے ہیں اور ان کو اسی حوالے سے ذمہ داریاں سونپتے ہیں اور بیرسٹر امجد ملک واقعی ایک قابل ، محنتی اور متحرک شخصیت ہیں جنہوں نے اوورسیز مسلم لیگ میں نئی ر±وح پھونک دی ہے۔ سینئر نائب صدر سردار ظہور اقبال نے بیرسٹر امجد ملک کی مسلم لیگ ن خصوصا اوورسیز میں ان کی خدمات کو سراہا اور امجد ملک کو منشور کمیٹی کا ممبر اور اوورسیز کمیٹی کا کنوینر بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ جس طرح دن رات محنت سے آپ نے دنیا بھر میں اوورسیز مسلم لیگ ن کو اکٹھا کیا اور متحرک کیا وہ آپ کی صلاحیتوں اور پارٹی کے ساتھ انمٹ وفاداری کا ثبوت ہے ، ہمارے قائد میاں نواز شریف نے آپ کو اپنے قریبی ساتھیوں میں شامل کیا یہ تمام اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ سردار ظہور اقبال نے مزید کہا کہ اگلا دور نواز شریف کا ہے اور پاکستان کی ترقی و استحکام کا دور ہے۔ 
وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابقہ کو آرڈینیٹر چوہدری نعیم اختر نے کہا کہ تارکین وطن کی پارلیمان میں سیٹیں وقت کی اشد ضرورت ہے۔ اور میاں محمد نواز شریف کا اوورسیز کی ملک سے محبت اور پاکستان کی معیشت میں ان کے رول کو مدنظر رکھتے ہوے انکو سہولیات اور انکے مسائل کے حل کےلیے اوورسیز کو نمائندگی دینے کا اعادہ کرنا خوش آئند ہے ، 
اوورسیز کمیٹی کے کنوینر بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ اوورسیز کی خدمت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پہل کی ہے۔ تارکین وطن کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ تارکین وطن کی جائز سفارشات منشور میں شامل حال ہوں گی۔پارلیمان میں نمائیندگی اولین ترجیح ہوگی۔ زمینوں اور جائیدادوں پر قبضہ کے خاتمے کیلئے خصوصی عدالتیں اور اوورسیز بنک بنانا مفید ہوگا۔ اس موقعہ پر تمام اراکین سے اوورسیز پاکستانیوں کے مختلف مسائل کے حوالے سے تجاویز پر مثبت مشاورت کی گئی۔ بیرسٹر امجد ملک نے فرانس سے آئے ہوئے وفد کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن