خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن‘ لاہور میں 16 روزہ آگاہی مہم
لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سمیرا صمد نے فضا میں نارنجی غبارے چھوڑ کر خواتین پر تشدد کی سولہ روزہ مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ مینار پاکستان کے سائے میں تقریب بھی ہوئی جس میں سیکرٹری ویمن کمشن نبیلہ جاوید، ایڈیشنل سیکرٹری رضوانہ عروج بھٹی، ڈپٹی سیکرٹری عبیداللہ زکریا اور ڈپٹی سیکرٹری محمد نجیب نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری ویمن سمیرا صمد نے کہا مہم 10 دسمبر تک جاری رہے گی۔ 16 روز تک دونوں تاریخی عمارات نارنجی روشنیوں کے ذریعے صنفی تشدد کے خلاف عوام کو آگاہی دیتی رہیں گی۔