• news

شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں توسیع‘ حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور 

اسلام آباد‘ راولپنڈی (نمائندہ نوائے وقت‘ نوائے وقت رپورٹ) عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں عبوری ضمانت میں 29 نومبر تک توسیع کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث ڈیوٹی جج احمد ارشد محمود جسرا نے سماعت کی۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ شیخ رشید احمد کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست دائر کی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، حاضری سے استثنی منظور کیاجائے اور سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے شیخ رشید کی حاضری سے استثنی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت29 نومبر تک ملتوی کردی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربرامہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ مری میں چہل قدمی اور ٹہلنے سے الیکشن مہم نہیںہوتی۔ دوتہائی اکثریت والے جب الیکشن مہم میں ووٹ لینے نکلیں گے تو انہیں لگ پتہ جائے گا۔ کوئی جماعت الیکشن میں سادہ اکثریت کیلئے درکار 17 نشستیں نہیںلے سکے گی۔الیکشن ہوکر رہیںگے اور شاید الیکشن سے بہتری آجائے۔ جو بھی حکومت میں آئے گا‘ اس کیلئے معیشت بڑاچیلنج ہوگا۔ میں9 مئی کے واقعات میں شامل نہیں تھا۔

ای پیپر-دی نیشن