مالی بے ضابطگیوں کاکیس ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفرگوندل اور دیگر ملزم بری
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپیشل جج سنٹرل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفرگوندل اور دیگر ملزمان بری کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے مقدمہ میں ملزمان میں ظفرگوندل،اقبال حیدر، نجم الثاقب،عابد حسین، آصف ہرات اور عبدالقیوم عدالت پیش ہوئے،وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم سناتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے ملزمان پر لگائے گئے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ایف آئی اے نے تقریبا دس سال قبل مقدمہ درج کیاتھا،ملزمان پر44 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا الزام تھا۔