محسن سپیڈ، کیولری انڈر پاس اڑھائی ماہ سے کم مدت میں مکمل، وزیراعلیٰ آج افتتاح کرینگے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) محسن سپیڈ کیولری انڈر پاس اڑھائی ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل کر لیا گیا۔ کیولری انڈر پاس آج ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ محسن نقوی کیولری انڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔ کیولری انڈر پاس منصوبے کو چھ ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم وزیراعلیٰ محسن نقوی کے مسلسل دوروں اور مانیٹرنگ سے منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا۔ کیولری انڈر پاس کو مدت تکمیل سے ساڑھے تین ماہ قبل ٹریفک کیلئے کھولا جا رہا ہے۔