کوٹ عبدالمالک: ماموں کی بھانجی سے زیادتی‘ کنگن پور میں لڑکی نشانہ
قصور‘ فیروز والا (نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار) قصور کے نواح کنگن پور میں اوباش ملزم نے جواں سالہ لڑکی کو زبردستی بے آبرو کردیا۔ پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ محمد عارف نے تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری 17سالہ بیٹی (ص) بی بی عشاءکی نمازکے بعد گھر کو آرہی تھی کہ ملزم زیشان جو کہ ملزم جمیل کے گھر میں پہلے سے ہی رہائش پزیر تھا میری بیٹی کو زبردستی بازو سے پکڑ کر قریبی فصل مکئی میں لے گیا‘ بیٹی کی چیخ و پکار پے اہل علاقہ جمع ہوئے تو ملزم فرار ہوگیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں ماموں نے جواں سالہ اپنی بھانجی سے زیادتی کر ڈالی ملزم فرار ہو گیا فیکٹری ایریا پولیس نے متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس رپورٹ میں متاثرہ لڑکی(ک)18 سالہ نے بتایا کہ اس کے ماموں زاہد نے زبردستی اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا جس سے وہ حاملہ ہوگئی۔ پولیس تاہم ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔